ایوان صدر کالونی کو غیر سرکاری ملازمین سے خالی کرانے حکم پر ایوان صدر کی جانب سے ڈائریکٹر مینٹیننس سی ڈی اے پر نزلہ گرگیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ءن) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے ایوان صدر کالونی میں مقیم غیر سرکاری ملازمین کو نکالنے کے حکم پر ایوان صدر کی جانب سے ڈائریکٹر مینٹیننس میاں محمد پر نزلہ گرگیا‘ ایوان صدر کی ایڈیشنل سیکرٹری شائستہ سہیل نے ڈائریکٹر مینٹیننس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نااہل اور ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے‘ جبکہ سی ڈی اے نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر مینٹیننس پر الزام لگایا ہے کہ میاں محمد ایوان صدر کی حساسیت کو یکسر نظرانداز کررہے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں ہے جبکہ ڈائریکٹر مینٹیننس کو بحالی کے حوالے سے کئی بار درخواستیں دینے کے باوجود کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی اور بجٹ نہ ہونے کی صورت میں موصوف کے پاس ایسی اہلیت موجود نہیں کہ کن ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے جس کے باعث ایوان صدر میں سی ڈی اے سے باقاعدہ تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ ڈائریکٹر مینٹیننس میاں محمد کی جگہ فرض شناس اور قابل ڈائریکٹر مینٹیننس کو تعینات کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جب ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ءن“ نے سی ڈی اے کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہون نے بتایا کہ ایوان صدر کی جانب سے ڈائریکٹر مینٹیننس بارے انہیں کسی بھی قسم کی تحریری درخواست یا مراسلہ موصول نہیں ہوا اگر ایوان صدر کو اس سلسلے میں کوئی شکایت ہو تو سی ڈی اے کو باقاعدہ طور پر انکوائری کرکے ان کیخلاف ایکشن لیں گے۔

متعلقہ عنوان :