وفاقی دارالحکومت کی بارہ یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف چار روزہ مہم پیر شروع ہوگی

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وفاقی دارالحکومت کی بارہ یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف چار روزہ مہم پیر شروع ہوگی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق مہم کے دوران دیہی علاقوں میں ایک لاکھ 32ہزار 133 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 406ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں کے لئے32 فکسڈ پوائنٹس اور 14ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔

71ایریا انچارج مقرر کیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کی نگرانی میں پولیو کے خلاف چار روزہ مہم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں موجود ہونگے اورنگرانی کریں گے ۔ روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا

متعلقہ عنوان :