وفا قی سیکریٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس ،کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا
ہفتہ 17 جنوری 2015 16:35
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وفا قی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ایوب شیخ کی صدار ت میں کمشنر کراچی کے دفتر میں کراچی کی 11 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس نے کراچی کی گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اجلاس نے ان یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کے اگلے منصوبہ کی منظوری دی ۔
فیصلہ کیا گیا کہ حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم 24 جنوری سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی نگرانی میں شروع کی جا ئے گی۔ مہم کے نو راؤنڈ ہوں گے۔ ہر مہم تین روزہ ہو گی اور ہر پندرہ روز بعد شروع کی جا ئے گی۔جو اس سال مئی تک جا ری رہے گی۔ مہم کو زیا دہ مو ثر بنا نے کیلئے سیکورٹی کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
جامع حکمت عملی کے ساتھ سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
وفاقی حکومت سیکورٹی فراہم کر نے کیلئے خصو صی اقدامات کر ے گی۔اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈی آئی جی ریپڈ فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان،عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے،اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ، صوبائی کو آرڈینیٹرشہناز وزیر علی،، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر نے شر کت کی۔وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ پولیو قومی مسئلہ ہے۔ ملک میں پولیو وائرس کے خا تمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک سے پو لیو وائرس کے خاتمہ کے لئے قومی جذبہ سے کام کر نے کی ضرور ت ہے۔ اگر ملک میں پو لیو وائرس کے خاتمہ اور اسے پھیلنے سے روکنے کیلئے کو ششیں کامیاب نہیں ہوئیں اور متعلقہ اداروں نے اپنا کر دار مو ثر طور پر ادا نہیں کیا تو خدشہ ہے کہ اگلے سال ملک میں پو لیو مزید پھیلے گا جو دس گنا زیادہ تک بڑھ سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصو صی ہدایت ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کی کوششیں کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد کی جا ئے۔کراچی کی حساس یو نین کونسلوں کی دشواریوں کا حکومت کو احساس ہے۔اس لئے حکومت نے حساس یو نین کو نسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو مو ثر بنانے کیلئے خصو صی سیکورٹی اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی سطح پر سیکورٹی کی ضروریات پو ری کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ریپڈ ریسپونس فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان مہم میں سیکورٹی کی نگرانی کریں گے۔ تمام تقاضوں اور حقائق کو مدنظر رکھ کر سیکورٹی کی حکمت عملی بنائی جا ئے گی اور سیکورٹی کے تمام تقاضے پو رے کر نے کیلئے اقدامات کریں گے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی کی حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشکلات کے باوجود پولیو کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ تمام حساس یو نین کونسلوں میں سو فیصد نتائج حا صل کر نے کی کو شش کر ر ہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے، رضاکار، پولیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز سب ملک کر مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں۔ مہم کا روزانہ کی بنیا د پر جائزہ لیا جا تا ہے۔ کمیونٹی کے لو گوں کا تعاون بھی حا صل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر بچہ کو پو لیوکے قطرے پلانے کا ٹارگٹ حا صل کر نے کیلئے انسداد پو لیو مہم کو مزید مو ثر بنا یاجائے گامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.