اور کزئی ایجنسی ،3روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل، 33ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلاتے جائینگے

ہفتہ 17 جنوری 2015 18:29

ہنگو( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) اور کزئی ایجنسی میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل، 33ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلاتے جائیں گے۔ انتظامات کے سال اور ان کے دوران سات بعد اپر اورکزئی ایجنسی کے مرکزی مقام ڈبوری میں 1000بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ۔ تربیت یافتہ عملہ تعینات ٹیمیں تشکیل دیدی گیں۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں 19 تا 22 جنوری تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو ختمی شکل دیدی گئی ہے۔

اس حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے ایجنسی سرجن اورکزئی ایجنسی ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ اورکزئی قبائلی علاقوں میں پولیو مہم کے دوران 33000 بچوں کو قطرے پلانے کے ساتھ کئی برس بعد اپر اورکزئی کے علاقہ ڈبوری میں بھی 1000 بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے کہا کہ ڈاریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کی ہدایت اور پولیٹکل انتظامیہ کے تعاون سے اورکزئی ایجنسی میں پولیو جیسے موزی مرض سے بچاؤ مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائنگے ۔

اُنھوں نے کہا کہ پولیو مہم کے انتظامات کے تحت 27 رفکسڈ11 ٹرانزٹ 126 موبائل ٹیمیں جب کہ 37 ایریا سپر وائیزر تعینات کردئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ریو راے رای رفنڈز کی وساطت سے پولیو ویکینیشن پر خُطیر رقوم خرچ کردی جائیگی۔ رایجنسی سرجن ڈاکٹر ادریس نے اورکزئی قبائلی عمائدین علماء کرام اور عوام سے پولیو مہم کے دوران بھر پور تعاون کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :