لاہور ، پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، ایمبولینسوں کو بھی پٹرول کی عدم دستیابی کا سامنا مریض خوار پرائیویٹ پمپوں نے قناعتیں لگا کر پمپ بند کر دیئے

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا۔ ایمبولینسوں کو بھی پٹرول کی عدم دستیابی کا سامنا مریض خوار پرائیویٹ پمپوں نے قناعتیں لگا کر پمپ بند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں شفٹ کرنا محال ہو گیا۔

پرائیویٹ ایمبولینسوں نے مریضوں کے لواحقین سے منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے۔ شہر میں موجودہ پی ایس او کے چند پٹرول پمپوں پر پٹرول کے حصول کیلئے کاروں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پٹرول حاصل کرنے کیلئے موٹر سائیکلوں کی ٹکریں اور آپس میں صارفین کی تکراریں اور جھگڑے سارادن جاری رہے۔ پولیس اور ٹریفک کی گاڑیاں پریشانیوں سے متثنیٰ ۔

(جاری ہے)

کئی کئی گھنٹے قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود صرف تھوڑا سا پٹرول دیا جاتا رہا۔ جس کے باعث گاڑی مالکان اور پٹرول پمپ کے عملہ میں بھی بحث و تکرار جاری رہی۔ شہر میں رکشہ ٹیکسی سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قلت کا بہانا بناتے ہوئے لوگوں سے منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔ پی ایس او کے علاوہ دیگر پرائیویٹ پٹرول پمپوں نے قناعتیں لگا کر بند کر دیئے شہر میں پٹرول کی قلت آئندہ کافی مدت تک رہنے کی افواہیں پھیلتی رہیں۔ شہریوں کے لئے دفاتر اور کاروباری مقامات تک جانا محال ہو گیا۔ موٹر سائیکل سٹینڈوں سے پٹرول چوری ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :