حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے صحت کے اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر محمد اقبال چنٹر

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:38

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے صحت کے اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے بہاولپور میں قائم صوبہ کی تیسری بڑی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے معائنہ کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بیماریوں کی تشخیص اور انکے علاج معالجہ کیلئے ادویات کے معیار کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جانچہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں ہائی ٹیک مشینوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات کیاجا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر لیبارٹری میں ڈرگ ٹیسٹنگ کی جدید مشیں ایف ٹی آئی آر(Forier transform infrared spectrophotometre) جرمنی کی سہولت بھی میسر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس مشین کے ذریعہ ہمہ قسم ڈرگ ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشین 29لاکھ روپے سے زائد رقم سے خریدی گئی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیبارٹری منور حیات نے لیبارٹری میں میسر سہولیات بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر لیبارٹری نے بتایا کہ لیبارٹری سے ڈویژن بھر کے 8بڑے ہسپتال ،متعدد ڈرگ انسپکٹر، محکمہ ہیلتھ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں اب تک 500سے زائد ادویات ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔جن میں30کمپنیوں کی ادویات کو غیر معیاری اور غیر تسلی بخش نکلنے کی صورت میں بین کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :