لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج فقیر آباد پشاور سٹی کے احمد نواز ولد اتمان خیل کے علاج معالجے کے تمام تر اخراجات حکومت ادا کرے گی،پرویز خٹک
ہفتہ 17 جنوری 2015 22:59
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیو تھیوریسک (Cardio Theorasic) کے روم نمبر6میں زیر علاج فقیر آباد پشاور سٹی کے احمد نواز ولد اتمان خیل کے علاج معالجے کے تمام تر اخراجات حکومت ادا کرے گی اور اگر احمد نواز کے علاج کیلئے بیرون ملک بھی جانا پڑا تو اس کے تمام تر انتظامات بھی حکومت کرے گی ۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہسپتالوں میں موجود اس سانحہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی پہلے ہی ہدایات دی جا چکی ہیں اور زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج بھی کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کے یہ معمار دوبارہ صحت و تندرستی کے ساتھ اپنی تعلیم کے حصول کو جاری کر سکیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ا ٓرمی پبلک سکول کا سانحہ ایک قومی سانحہ تھا اور خیبر پختونخوا کی حکومت براہ راست یہ غم برداشت کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا سانحہ ہے جس نے پورے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہی پوائنٹ پر اکٹھا کر دیا ہے اور سب نے متفقہ طور پر اس کی بھر پور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سانحہ اے پی ایس کے لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے اور آج ہر چھوٹے بڑے کی زبان پر صرف انہی کیلئے دعا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں اسلئے انشاء اللہ جلد ہی امن قائم ہو گا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.