سرنڈر پوائنٹ پر وزیر مملکت صحت شہناز شیخ اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی۔پاکستانی ذرائع ابلاغ امریکی میڈیا کو فالو کریں جو ہزاروں افراد کی ہلاکت کے باوجود لاشیں نہیں دکھاتا۔ شہناز شیخ

منگل 10 جولائی 2007 18:40

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار10 جولائی 2007) سرنڈر پوائنٹ پر وزیر مملکت برائے صحت شہناز شیخ اور صحافیوں کے درمیان شدید تلخ کلامی جبکہ بیگم شہناز شیخ کے رویے پر میڈیا نے شدید احتجاج کیا جس پر وہ سرنڈر پوائنٹ سے واپس چلی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت صحت جب سرنڈر سینٹر پہنچیں تو میڈیا نے ان سے ہسپتالوں میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد معلوم کی تو شہناز شیخ نے کہا کہ میڈیا کو لاشیں دکھانے کا شوق ہے اور وہ لال مسجد معاملے پر مسلسل منفی رپورٹنگ کر رہا ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ امریکن میڈیا کو فالو کرے جو عراق میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے باوجود لاشیں نہیں دکھار ہا۔ وزیر مملکت برائے صحت کے ان ریمارکس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جس پر وہ وہاں سے واپس چلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :