پشاور میں ایک روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دور ان موٹر سائیکل پر پابندی رہی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیومہم (کل)سے شروع ہوگی

اتوار 18 جنوری 2015 14:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دور ان موٹر سائیکل پر پابندی رہی  ذرائع کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے مقصد کیلئے 4300 سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جوگھرگھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے ضلعے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی ضلعی انتظامیہ نے اضافی اقدامات کے تحت پشاور میں ایک دن کے لیے موٹر سائیکل سواری پر بھی پابندی عائد کی دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیومہم پیر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پشاور میں گذشتہ ماہ انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے سات لاکھ بچوں کو اس بیماری سے بچاوٴ کے قطرے دینے کا ہدف رکھا گیا تھا پاکستان میں گذشتہ سال پولیو کے 297 مریض سامنے آئے جن میں 66 کا تعلق خیبر پختونخوا اور 173 کا تعلق قبائلی علاقوں سے تھا2014 میں سامنے آنے والے پولیو کے مریضوں کی تعداد گذشتہ 10 سال میں سب سے زیارہ رہی ۔

متعلقہ عنوان :