محمد الیاس چوہدری نے ضلع کوٹلی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا

اتوار 18 جنوری 2015 15:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) پی پی پی آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری نے ضلع کوٹلی میں5سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی قومی سطح کی مہم کاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں بچوں کوقطرے پلاکرمہم کاافتتاح کردیااس موقع پرڈی ایس وی محمدشفیع،صدرپیرامیڈیکل تنویرچوہدری،نائب صدرمحمدسعید،ہیلتھ ایجوکیشن آفیسرخورشیدعالم، انچارج نکیال سیدتنویرشاہ،پی آراوجاویدجنہال،سلیمان چوہدری ودیگربھی موجودتھے،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مشیرحکومت نے کہاکہ محکمہ صحت کے ان اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جن کی کاوشوں سے آزادکشمیربھراوربالخصوص ضلع کوٹلی کے اندربھی تک پولیوکاکوئی کیس سامنے نہیںآ یاانہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب سے پہلے ہماری قائدمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدکے دورحکومت میں بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کی مہم کاآغازکیاگیاجوآج تک جاری ہے شہیدبے نظیربھٹوکی بیٹی آصفہ بھٹوپولیومہم کے لیے اقوام متحدہ کی پاکستان میں سفیربھی ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائیں ماہرین صحت کے مطابق آلودہ پانی سے بھی پولیو کے امراض پھیلتے ہیں میں نے پہلے بھی تجویزدی تھی اوراب پھریہ تجویزدے رہاہوں کہ محکمہ صحت،انتظامیہ اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسرزکمیٹی تشکیل دی جائے جوٹیوب ویلز،کنوؤں، چشموں اوردیگرپینے کے پانی کے نمونے اکھٹے کرکے لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کے بعدشہریوں کے پینے کے لیے کلیئرکریں اس کے علاوہ دریاپونچھ کے کنارے ٹیوب ویلزکے اردگرد سے دریاکے اندرگرائے جانے والے نالوں اورپائپ لائنوں کومیونسپل کارپوریشن ہٹانے کااہتمام کرے جبکہ کوٹلی سٹی کے اندرمحلوں اورسڑکوں پربچھی پائپ لائنوں کوچیک کیاجائے اورجہاں سے پائپ لائن ٹوٹی،پھٹی ہوئی کودرست کیاجائے تاکہ بچوں کواورشہریوں کوپولیو،ہیپاٹائٹس،گردوں اوردیگرامراض سے بچایاجاسکے اس موقع پرڈی وی سی نے بتایاکہ آج19جنوری بروزسوموارسے ملک بھرکی طرح21جنوری تک تین روزی پانچ سال کی عمرتک کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائینگے ہماری موبائل ٹیمیں ڈورٹوڈور،تعلیمی اداروں،گاڑیوں،لاری اڈوں پربچوں کوقطرے پلائینگی۔

متعلقہ عنوان :