حکومت بجلی اور گیس کے بحران کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لارہی ہے، عابد شیرعلی

ہماری حکومت کے اختتام تک تمام عوامی مسائل حل کر دیئے جائیں گے‘ عوام کو پانی‘ بجلی ‘ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض بخوبی انجام دیں گے،تقریب سے خطاب

اتوار 18 جنوری 2015 16:41

حکومت بجلی اور گیس کے بحران کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں جمہوری حکومت بجلی اور گیس کے بحران کو حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لا رہی ہے ۔ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ سستی بجلی کی پیداوار کے ذریعے عوام کو ریلیف بہم پہنچایا جائے اور مذکورہ مقصد کیلئے وزارتِ پانی و بجلی نے ملک میں پانی اور پن بجلی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ۔

موجودہ حکومت نہ صرف پن بجلی کے متعدد نئے منصوبے شروع کر رہی ہے بلکہ زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار کو بھی تیز کیا گیا ہے حلقہ میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ہماری حکومت کے اختتام تک تمام عوامی مسائل حل کر دیئے جائیں گے‘ عوام کو پانی‘ بجلی تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض بخوبی انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیرانہوں نے اپنے علاقہ میں تعمیر اتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہود کیلئے کام کیا مسلم لیگ(ن) کی حکومت بننے کے بعد میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے حکومت سنبھالی تو ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،بے روزگاری عروج پر تھی ایک سال میں ہی مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک سے مہنگائی ختم کرنا شروع کردی اب ملک میں خوشحالی آنا شروع ہوگئی ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہوگا ملک میں کوئی بھی شخص بے روزگار نہ رہے گا۔

اس موقع پر موجود مسلم لیگی کارکنوں نے چوہدری عابد شیرعلی زندہ باد‘ میاں طاہر جمیل زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔آخر میں میزبان رانا جاوید اقبال نے وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل کا ترقیاتی کاموں کو مکمل کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عز م کا اظہار کیا کہ جب تک سانسوں کی ڈور بندھی ہے حالات کیسے بھی ہوں ہم آپ کا ساتھ نبھائیں گے

متعلقہ عنوان :