فیصل آباد،ایڈز کے مریض نے بیماری سے تنگ آکر زہر کھا کرخود کشی کر لی

اتوار 18 جنوری 2015 16:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) ایڈز کے مریض نے بیماری سے تنگ آکر زہر کھا کرخود کشی کر لی ،جبکہ جڑانوالہ نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ، ،ہسپتال ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر 208ر ۔ ب کا رہائشی پچاس سالہ محمد بوٹا ولد شوکت نشہ کا عادی اور ایڈز کا مریض تھاگزشتہ روز گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ،متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں طبی امداد کے دوران وہ دم توڑ گیا ،ایمرجنسی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محسن جمیل کے مطابق متوفی بوٹا ایچ آئی وی مثبت کا مریض تھا جس کی موت گندم میں رکھنے والی گولیوں کا زہر جسم میں سرایت کرجانے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ متوفی بوٹا کے عزیز محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ نشئی تھا اور اس سے قبل بھی خودکشی کی کوشش کرچکا تھا تاہم اب اس نے وجہ بتائے بغیر گولیاں نگل لیں جسے ہم ہسپتال لیکر آئے ہیں ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ نہر گوگیرہ برانچ سے 45سالہ نا معلوم شخص کی نعش کو نہر میں تیرتے ہوئے دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع کر دی ، پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو تحصیل میں لیکر مارچری یونٹ منتقل کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے قتل کر کے نہر میں پھینکا ہے ، جبکہ پولیس نے ورثاء کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروانا شروع کر دیئے ہیں ، علاوہ ازیں پولیس نے مختلف مشکوک افراد نے پوگچھ بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :