چار سدہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 19 جنوری 2015 11:35

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) چارسدہ ضلع میں آج سے چار دن کے لیے انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پراگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر فرہاد کے مطابق انسداد پولیوکی یہ مہم آج 19 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پولیو کی اس مہم میں 2لاکھ46 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے لیے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لیے ایل ایچ ڈبلیو کی 621 ٹیمز اور مانیٹر کرنے کے لیے144 سپر وائزر مقرر کیے گئے ہیں۔ اس مہم کو تحفظ دینے کے لیے ضلع بھر میں ڈی سی فضل الرحمان کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ144 کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔ جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :