کراچی: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
پیر 19 جنوری 2015 12:02
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) اورنگی ٹاوٴن میں انسداد پولیو مہم پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں نا معلوم افراد نے پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ای ایس آئی تبسم کے نا م سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کے بعد اورنگی ٹاوٴن کی یونین کونسل نمبر چھ میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور ملیر میں تین روزی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس میں بارہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے26 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے مہم کے دوران مجموعی طور پر بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.