والدین خسرہ سے بچاؤ کیلئے بچوں کو ٹیکے ضرور لگوائیں‘ اسسٹنٹ کمشنر خانیوال

پیر 19 جنوری 2015 12:31

خانیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) اسسٹنٹ کمشنرمیاں چنوں امجد سلیم سرگانہ نے کہا کہ خطرناک بیماری خسرہ سے بچاؤ کے لیے 6ماہ سے 10سال تک کے بچوں کو قریبی مرکز صحت سے خسرہ کا اضافی ٹیکہ ضرور لگوائیں یہ بات انہوں نے میاں چنو ں میں خسرہ سے بچاؤ بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈاکٹر محمد شہباز ‘ڈاکٹر قمر زمان ‘پرنسپل محمد یعقوب ‘ڈاکٹر محمد شاہد نے سیمینار میں خسرہ کے عوامل ‘پھیلاؤ‘حفاظت اور علاج معالجہ بارے تفصیلی لیکچر دیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کوآڈینٹر سکولز ہیلتھ و فوکل پرسن محمد طاہر سمرانے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں شروع ہونیوالی خسرہ مہم میں آٹھ لاکھ بچو ں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :