تحصیل کبیروالہ میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد

پیر 19 جنوری 2015 12:34

خانیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) تحصیل کبیروالہ کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی طرف سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خسرہ کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا اس سیمینار میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ اکبرظہور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس خسرہ مہم میں 6ماہ سے 10سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے انجکشن لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کو خسرہ جیسے موذی مرض سے بچانا ہے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد اٹھنگل ‘ڈاکٹر کامران عادل‘راجہ عاطف ‘اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کوآڈینٹر سکولز ہیلتھ و فوکل پرسن محمد طاہر سمرانے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع خانیوال میں خسرے سے بچاؤ کی مہم ہونے جارہی ہے کیونکہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے اور 2012-13میں خسرہ دباؤ کی صورت میں سامنے آئی تھی جس میں پورے پاکستان میں بیس ہزار سے زیادہ بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے اور پچاس ہزار بچے ہلاک ہوگئے تھے اس لیے یہ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ اس مہلک بیماری سے بچا جاسکے۔