میرپور بٹھورو میں آنکھوں کے اپریشن کیلئے او پی ڈی کا انعقاد

پیر 19 جنوری 2015 12:55

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ینگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے میرپور بٹھورو میں آنکھوں کے اپریشن کیلئے او پی ڈی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ینگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن میرپور بٹھورو کی جانب سے آنکھوں کے آپریشن کیلئے او پی ڈی کی گئی۔

(جاری ہے)

او پی ڈی میں ڈاکٹر زمان اعوان‘ ڈاکٹر آصف شاہ نے او پی ڈی میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کو دیکھا اور انہیں دوائیں دیں۔ اس موقع پر ینگ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن بٹھورو کے صدر عبدالغفور سومرو‘ اسماعیل کھٹی‘ یار محمد شورائی نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب اور بے بس لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنا ہی اولین فرض ہے