کورنگی میں فیملی پارکس ،کھیل کے میدانوں کو صحتمند تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے بلدیہ کورنگی نے اقدامات کا آغاز کردیا

پیر 19 جنوری 2015 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران اور صحت مند معاشرے کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے بلدیاتی ادارے قومی سرمائے سے تعمیر کئے گئے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی آباد کاری کے لئے تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات تیز کریں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم فیملی پارکوں اورحق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے تعمیر ہونے والے وسیع و عریض رفاہ عام جیم خانہ اسپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کرکے سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کے قیام اور فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا بلدیہ کورنگی ضلع میں فیملی پارک اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے اقدامات تیز کرچکی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی سرسبز ماحول کے قائم کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے صفا ستھرا سرسبز ضلع کورنگی مہم کا آغاز کرچکی ہے اور اس پر تیز سے عمل جاری ہے بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ حق پرست ایم این اے اقبال محمد علی خان کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل زون میں تعمیر کئے گئے رفاہ عام جیم خانہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے سہولیات کا معائنہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ رفاہ عام جیم خانہ اسپورٹس کمپلیکس میں عوام اور نوجوانوں کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات کو تیز کرکے سرسبز ماحول کو فروغ دینے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :