محکمہ صحت نے بلوچستان کے 26اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم شروع کر دی

پیر 19 جنوری 2015 18:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) محکمہ صحت نے بلوچستان کے 26اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم شروع کر دی مہم کے دوران 5706مو بائل ٹیمیں، فکسڈ ٹیمیں 693 ،274ٹیمیں ٹرانزٹ پوائنٹ پر 20لاکھ 65ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 4اضلاع لورالائی ، قلعہ سیف اللہ ،ژوب اور موسیٰ خیل میں مہم شروع نہیں کی گئی ذرائع کے بلوچستان کے 26اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے مہم شروع کر دی گئی اس سلسلے میں 5706موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اسکے علاوہ 693فکسڈ پوائنٹ اور 274ٹرانزٹ پوائنٹ پر محکمہ صحت ، یونیسیف سمیت رضاکاروں کی ٹیمیں تعینات ہونگی جو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال بلوچستان میں 23پولیو کیسز سامنے آئے تھے قلعہ عبداللہ 12کوئٹہ ،5ژوب 1، خضدار 1پشین 1نصیر آبا د 1قلعہ سیف اللہ 1اور چاغی میں 1پولیو کیس رپورٹ ہوا تین روزہ مہم کے دوران بلوچستان کے 26اضلاع میں 20لاکھ 65ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ذرائع کے مطابق 2014میں پاکستان بھر میں 303جبکہ افغانستان میں 28 پولیو کیسز سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :