برادرز شوگر مل سے واجبات کی وصولی کیلئے کسانوں کا دھرنا مذاکرات کی کامیابی پر وقاص حسن موکل کو مظاہرین کا خراج تحسین

پیر 19 جنوری 2015 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی وقاص حسن موکل کی قیادت میں گنے کے کاشتکاروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر براردرز شوگر مل چونیاں کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملز انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد وقاص حسن موکل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور ملز انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ کسانوں کے 30 لاکھ کے واجبات ایک دو روز میں ادا کر دیں گے جبکہ ہر ہفتے 10 لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے اور جو کسان گنا لے کر آئے گا اسے اسی روز ادائیگی کر دی جائے گی، کسانوں کے مطالبات پورے ہونے پر کسانوں نے وقاص حسن موکل ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اور احتجاج پرامن طور پر ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :