نوشہرہ، نامعلوم افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ ، چاقو کے وار سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا

پیر 19 جنوری 2015 20:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) نامعلوم افراد نے ضلع نوشہرہ کے علاقے داگئی میں پولیو ٹیم پر حملہ کر کے ایک اہلکار ذوالفقار احمد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیو ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ٹیم بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم میں مصروف تھی، زخمی اہلکار جو مقامی استاد کا استاد ہے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیو مہم کے انچارج نے تھانہ میں نامعلوم افراد کیخلاف رپورٹ درج کرادی ہے، پولیو مہم میں حصہ لینے والے اساتذہ نے حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پولیو ورکر پر حملہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔