کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع مرکز پرپولیو ویکسین ختم ہوگئی

پیر 19 جنوری 2015 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع مرکز پرپولیو ویکسین ختم ہوگئی،معصوم بچوں نے قطرے ختم ہونے پر شدید احتجاج کیا ، دوبارہ قطرے پلانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی میں پولیو مرکز پر پولیو ویکسین کے قطرے ختم ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت شیر خوار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے اور کئی زونز میں مختلف ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اسی دوران ماڈل کالونی میں قائم پولیو مرکز پر ویکسین کے قطرے ختم ہوگئے اور کئی معصوم بچے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ، معصوم بچوں کے محروم رہ جانے پر والدین نے سنٹرز پر ہنگامہ کر دیا اور عملے سے بحث و تکرار بھی ہوئی جس پر عملے نے یقین دہانی کرا دی کہ جلد ہی دوبارہ پولیو ویکسین کا انتظام کرایا جائے گا اور باقی رہ جانے والے بچوں کو ویکسین دی جائے گی ۔

متعدد والدین اپنے شیر خوار بچوں کو گود میں اٹھائے واپس لوٹ گئے ۔

متعلقہ عنوان :