کراچی : انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز ، چھ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

منگل 20 جنوری 2015 11:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) کراچی کے تین اضلاع ملیر، ویسٹ اور ایسٹ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے دن شروع ہو گئی ۔ پہلے دن تینوں اضلاع میں 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ شہر قائد میں تین اضلاع ملیر ، ویسٹ اور ایسٹ کی 69 یونین کونسلوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے ۔ پہلے دن تینوں اضلاع میں 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی سمیت مختلف وجوہ کی بنا پر بارہ یونین کونسلوں میں مہم نہ چلائی جا سکی ۔ تینوں اضلاع میں 8 لاکھ 76 ہزار 290 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ضلع ایسٹ کی23 یونین کونسلوں میں 2 لاکھ 31 ہزار 963 بچوں ، ضلع ملیر کی 16 یونین کونسلوں میں 2 لاکھ 24 ہزار 822 بچوں اور ضلع ویسٹ کی 30 یونین کونسلوں میں 4 لاکھ 19 ہزار 505 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں جائیں گے ۔ دوسرے مرحلے میں 23 جنوری سے ضلع سینٹرل اور سائوتھ میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :