پنجاب میں خسرہ کیخلاف ویکسینیشن مہم 26 جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 20 جنوری 2015 15:47

#/h#اسلام آباد،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں خسرہ کے خاتمے کیلئے دو ہفتوں پر مبنی ویکسینیشن مہم 26 جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 6 سے10 سال کے عمر کے بچوں کو اس موذی مرض کے خلاف ویکسین پلائی جائے گی ۔ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی نے ویکسی نیشن کے لئے مجموعی طور پر 1386937 بچوں کا ہدف مقرر کیا ہے جن کی عمریں 6 سے10 سال ہیں اور اس کے لئے 540 موبائل ٹیمیں اور192 فکس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا عہدیدار بھی شامل ہونے کے علاوہ ایک ویکسینیٹر اس کا معاون اور2 سوشل سماجی کارکن شامل ہوں گے اور مجموعی طور پر 197یونین کونسل کے میڈیکل افسران کو ان کی سرگرمیوں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرخالد رندوا کا کہنا تھا کہ 26 جنوری سے پورے پنجاب میں یہ مہم شروع کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ لوگوں میں خسرے سے آگاہی کے لئے سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائیگا ۔یہ سیمینار مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے جس میں ماہرین طب خسرہ کی بیماری کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :