جناح ہسپتال انتظامیہ نیم طبی عملے کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے،لیاقت مستوئی

منگل 20 جنوری 2015 16:03

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء )آل سندھ پیپلز پیرامیدیکل اسٹاف سندھ نے کہا ہے کہ جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ نیم طبی عملے سے ڈاکٹروں کا کام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف سندھ کے ترجمان لیاقت مستوئی نے جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کو گھر بیٹھے تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں ،مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں وہ دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں،باوجود اس کے نیم طبی عملے کے خلاف بھی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں،انھوں نے کہا کہ انتظامیہ جان بچانے والی ادویات تو کیا مریضوں کو ایک سرنج تک مہیا نہیں کرتی،انھوں نے کہا کہ ہم نااہل انتظامیہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور فی الفور ان کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اسپتال کے اندر مریضوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنایاجاسکے۔