مظفر گڑھ،پولیو مہم کے دوران 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز فائرنگ ،معجزانہ طور پر محفوظ رہیں

منگل 20 جنوری 2015 16:17

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔دونوں محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روزمظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز پر فائرنگ کی تاہم دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ۔واقعہ کے بعد علاقے میں پولیو مہم کو روک دیاگیا ۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا

متعلقہ عنوان :