میڈیکل اور ہیلتھ سروسز صحت مند معاشرے کے قیام اور انسانیت کی خدمت میں اہم رول ہیں،پروفیسر ڈاکٹرراجہ حبیب الرحمن

منگل 20 جنوری 2015 16:19

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرراجہ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی حکومت میں آزادکشمیر میں بننے والے تینوں میڈیکل کالج خطہ کی پہچان اور بڑاکارنامہ ہے۔ میڈیکل اور ہیلتھ سروسز صحت مند معاشرے کے قیام اور انسانیت کی خدمت میں اہم رول ہیں۔

محترمہ بے نظیر شہید میڈیکل کالج کے چوتھے بیج شروع کرنے پر پرنسپل اور کالج فیکلٹی کا بڑاکردار ہے۔ نئے ڈاکٹرز اپنی پوری توجہ تعلیم پر مذکور کریں اور اپنی اور اپنے والدین کے خوابوں کو حقیقی معنوں میں تعبیرکریں اور ایک ماہرڈاکٹر اور بلند پائے کے انسان بن کر ملک وقوم کی خدمت کو اپناشعار بنائیں۔

(جاری ہے)

محترمہ بے نظیر شہید میڈیکل کالج کے لیے مسٹ یونیورسٹی کی خدمات حاضرہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج میرپورکے چوتھے بیج کی کلاس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید، ڈاکٹرنثار احمد کے علاوہ دیگرمقررین نے خطاب کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج کے ایم ایس ڈاکٹرمشتاق احمدچوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹربشیراحمدچوہدری، ممبرپی ایم ڈی سی ڈاکٹرمرغوب، ڈاکٹروسیم عباسی، اوورسیز راہنماچوہدری جمیل تبسم، پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ بخاری، سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشدمحمود بٹ ، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک کے علاوہ کالج فیکلٹی ، ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء وطالبات اوروالدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان جب میڈیکل کالج پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیااور فرسٹ ایئرکے طلباء وطالبات کی طرف سے انھیں گلدستہ پیش کیاگیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرمیاں عبدالرشید نے بتایاکہ محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج کی پہلی کلاس جنوری 2012 میں شروع کی گئی تھی اور آج کالج میں چوتھے بیج کی کلاس شروع ہے ۔

انھوں نے کہاکہ شدید مالی مسائل کے باوجود میڈیکل کالج نے PMDC کی تمام ریکوائرمنٹ پوری کی ہیں جس کے باعث موجودہ سال میں داخلوں کی اجازت ملی ہے۔ انھوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج کی فیکلٹی مکمل ہوگئی ہے پی ایم ڈی سی کی طرف سے ہدایات پر عمل کیاجارہاہے۔ انھوں نے کہاکہ میڈیکل کالج کی بلڈنگ ، ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انھوں نے ایم بی بی ایس فرسٹ ایئرمیں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مذکور کھیں۔اپنی کامیابی کے لیے مذید محنت کریں۔ انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیرکی طرف سے کالج کی ضروریات پوری کرنے اور میڈیکل کالج کے لیے آراضی سمیت کالج کی بلڈنگ کے شروع کے جانے کے اقدامات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر (مسٹ) یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمان نے کہاکہ آزادکشمیر میں میڈیکل کالج بنائے جانے کا حکومتی کارنامہ بڑااہم ہے جس میں خطہ کے غریب بچوں سمیت پاکستان کے تمام صوبوں ، مقبوضہ کشمیراور اوورسیز کے بچے میڈیکل کالج کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انھوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمیاں عبدالرشیداور کالج فیکلٹی سے اس توقع کااظہار کیاکہ وہ محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج کو آزادکشمیر کا مثالی میڈیکل کالج بنانے کے لیے بھرپور کرداراداکریں گے۔ انھوں نے کہاکہ میڈیکل کالج کے لیے مسٹ یونیورسٹی کی خدمات حاضرہیں۔ میڈیکل کالج کے لیے ہرقسم کی سہولیات ومراعات فراہم کریں گے۔

وائس چانسلر (مسٹ )یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرحبیب الرحمان نے مزید کہاکہ مسٹ یونیورسٹی کے زیراہتمام سائنس کے دیگر پروگرامز شروع ہیں ہماری خواہش ہے کہ سٹیٹ کالج آف نرسنگ، پیرامیڈیکل کالج اور پیرامیڈیکل ٹیکنالوجی کی بھی سرپرستی یونیورسٹی کرے تاکہ آزادکشمیر میں سائنس میڈیکل اور ہیلتھ سروسز کے پروگرامز کو حقیقی معنوں میں تقویت مل سکے۔ انھوں نے کہاکہ سائنس اور ہیلتھ کی سروسز کے بغیرمعاشرے ترقی نہیں کرتے صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے ہیلتھ سروسز میں مذید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔