گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا مزید 3افراد ہلاک ہو گئے

بدھ 11 جولائی 2007 16:55

نارنگ منڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی 2007) گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا مزید تین افراد مرض میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے ۔ تفصیل کے مطابق واٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت نارنگ منڈی شہر میں بھی پینے کے پانی کے نمونہ جات حاصل کئے گئے اور اس میں زہر کی کافی مقدار پائی گئی ۔ گزشتہ روز گیسٹرو کی بیماری کی وجہ سے مزید ترین افراد فاروق مغل ‘شیخ محمد مشتاق اور زاہد محمود جابحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق زہر آلود پانی سے ٹی بی ‘کینسر ‘یرقان اور پیٹ کی مہلک بیماریاں جنم لے سکتی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تھانہ نارنگ منڈی کی نو یونین کونسلوں میں زہر آلود پانی کی کافی مقدار کا انکشاف ہوا ہے جبکہ فصلوں کیلئے بھی یہ پانی نقصان دہ ہے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے گیسڑو سے بچنے کیلئے یہاں سے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ ہسپتالوں میں بھی آلودہ پانی سے مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :