اسلام آباد، 3ہسپتالوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ، عام مریضوں کو لواحقین سمیت ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی

بدھ 11 جولائی 2007 18:44

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی 2007) وفاقی دارالحکومت کے تینوں ہسپتالوں میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ رہا عام مریضوں  لواحقین سمیت کسی بھی فرد کو ہسپتالوں کے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے لال مسجد کے خلاف جاری \"آپریشن سائلنس \"کے دوران اسلام آباد کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں غیر اعلانیہ کرفیونافذ رہا اور عام مریضوں سمیت کسی بھی شہری کو ہسپتالوں میں داخل نہیں ہونے دیا گیا فیڈر ل گورنمنٹ سروسز ہاسپیٹل \"نو گوایریا\"رہا جبکہ سی ڈی ہسپتال آپریشن کے بعد بھی سنگینوں کے سائے میں رہا اور کسی بھی شہری کو وہاں نہ جانے دیا گیا سی ڈی اے ہسپتال کے باہر جو لسٹ آویزاں کی گئی اس کے مطابق اس ہسپتال میں \"آپریشن سائلنس \" کے دوران سات افراد جان بحق ہوئے اور 52زخمی یہاں داخل ہیں اسی طرح پمز میں بھی 16اموات ہوئیں اور درجنوں زخمی یہاں ایڈمٹ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :