سب کو مل کر پولیو کے خلاف جہاد کرنی چاہیے تاکہ اس ملک سے پولیو کی خطرناک بیماری کا خاتمہ ہوسکے، جاوید علی جاگیرانی

منگل 20 جنوری 2015 23:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید علی جاگیرانی نے مختلف گاؤں کا دورہ کرکے پولیو مہم کی نگرانی کی، اس موقعے پر انہوں نے یونین کاؤنسل رتوکوٹ اور رتوڈیرو کا معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیو ٹیم کو ہدایات دی کہ ہر 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلوانے سے رہ نہ جائے، اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو زندگی بھر معذور ہونے سے بچائیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پولیو کے خلاف جہاد کرنی چاہیے تاکہ اس ملک سے پولیو کی خطرناک بیماری کا خاتمہ ہوسکے ، اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے رتوڈیرو میں واقع شکارپور روڈ پر قائم ڈسپوزل کے چلنے والے کام کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف روڈ راستوں کا معائنہ کیا جبکہ شاہ عبداللطیف لائبریری، واٹرسپلائی پارک، سول اسپتال، نئی عیدگاہ، بڑی مقام اور جوڈیشل لاکپ کا بھی ڈی سی دورہ کیاجس کے بعد انہوں نے میونسپل کے عملے کو ہدایات دیں کہ رتوڈیرو شہر میں صفائی، ستھرائی اور لائیٹنگ کو یقینی بنایاجائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکالیف درپیش نہ ہوں، اس موقعے پر روینیو کے افسران سمیت متعلق افسران بھی موجود تھے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید علی جاگیرانی کے ہدایات کے تحت نساسک لاڑکانہ کی جانب سے شہر میں کھلے گٹروں پر مین ہول لگانے کا بندوبست کیاگیا ہے جس کے لیے سب ہی اسٹیک ہولڈرز کو اطلاع دی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی ہدایات کے تحت مین ہول کورس لگانے کا کام شروع کیاگیا ہے جبکہ نساسک کی ہیڈآفس کی جانب سے اسسٹنٹ منیجرنساسک کو 70یلورنگ کی ٹرالیاں حوالے کی گئی ہیں تاکہ نساسک شہر میں بہتر کام کرسکے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی ہدایات پر سینٹری اسٹاف کے لیے اسپی سیفک کار جیکٹس کی خریداری پر عمل جاری ہے جن کے خریداری کا آرڈر دیاگیا ہے اور بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے اسٹاف کو یہ جیکٹس مہیا کیے جائیں گے، سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی جارہی ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر آفس لاڑکانہ کے افسران اور ملازمین شہر میں میونسپل سروسز کی ڈلیوری پر کام کررہے ہیں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاڑکانہ کی جانب سے لاڑکانہ ضلع اور شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے صفائی ستھرائی کے کوششوں میں تعاون کیاجائے اور مین ہول چوری کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے،

متعلقہ عنوان :