کائنات بعد میں بنی آخری نبی حضرت محمدﷺکا وجود پاک پہلے بنا‘پیر سیدعبدالرحمن بخاری
بدھ 21 جنوری 2015 13:00
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء)ممتاز مذہبی سکالر پیر سید عبدالرحمان بخاری نے کہاھے کہ کائنات بعد میں بنی آخری نبی حضرت محمدﷺکا وجود پاک پہلے بنا ۔آپﷺ کی ولادت سے تباہ حال انسانیت کو رشدوھدایت کا عظیم سرچشمہ قرآن پاک کی تعلیمات اور آپﷺ کی سنت کی بہار میسر آئی۔ پہلا نبی بھی حضرت آدم علیہ سلام اور آخری نبی بھی حضرتﷺ ہیں۔
اللہ پاک نے انسانیت کے لئے آپﷺ کو رحمتیں بانٹنے والا نبی بنا کر بھیجا اسلام عالمگیر مذہب ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت خاکے بنانے سے اس کی حیثیت کو چیلنج نہیں کر سکتی۔ آپﷺ کی ولادت پر ہمیں سجدہ شکرہرلمحہ بجا لانا چاہیئے پھربھی اللہ پاک کا شکر ادا نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کی جامع مسجد میں کی جامع مسجد میں عید میلاد النبی کی پر وقار تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ رب العزت نے میزان بنایا آپﷺ کی سیرت اور حیات مبارکہ کو راہنمائی کے لئے معبوث فرمایا اگر آپﷺ نہ ہوتے تو کائنات کا وجود نہ ہوتا پوری کائنات کے 92 ایلیمنٹ ہیں جو نام محمدﷺ کی 92 تجلیات ہیں نور محمدﷺخدا پاک کے نور کا عکس ہے اللہ کی بارگاہ سے انسانیت کے وقار کے لئے نور آیا اللہ پاک خود فرماتے ہیں کلام یعنی قرآن پاک میرا ہے لیکن آواز محمدﷺ کی ہوگی انھوں نے کہا کہ ازل سے ابد تک جو مقام اللہ پاک نے نبی آخری الزمان محمدﷺ کو دیا وہ کسی کو نہیں ملا آپﷺ رشدوہدایت کا دائمی سرچشمہ ہیں عرش اعظم کی حکمت آپﷺ سے انسانیت کو میسر آئی اللہ پاک نے عرش جیسی بلند ی بنا کر محبوب پاک کے قدموں تلے ڈال دی آپﷺ جہاں سے بھی گزرے صادق اور امین کی آواز گونجتی رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ممتاز و محترم بنا دیا انھوں نے کہا کہ میلاد منا کر ہمیں مسرت ہوتی ہے ہماری دنیا اور آخرت سنورتی ہے میں مبارک باددیتا ہوں جناب سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان آپ کو اور اسمبلی کے اسٹاف کو جنھوں نے ایک ادارے میں عمدہ کاوش کی ہے خدا کرے یہ سلسلہ جاری رھے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکیں۔(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.