قومی پولیو مہم کا دوسرا روز قبائلی ئلی علاقوں میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

بدھ 21 جنوری 2015 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) قومی پولیو مہم 2015کے دوسرے روز قبائلی علاقوں میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ شمالی و جنوبی وزیرستان کو طویل عرصے بعد پہلی بار پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران آٹھ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،مہم کے پہلے روز چار لاکھ جبکہ دوسرے روز دو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے جن کے لیے تین ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

قبائلی علاقوں میں پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے، فاٹا حکام کے مطابق شمالی اورجنوبی وزیرستان کوپہلی بار پو لیو مہم کے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے فاٹاحکام کا کہنا ہے کہ آئندہ قطروں کے بجائے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جو قطروں سے زیادہ موثرہیں۔

متعلقہ عنوان :