ٹھٹھہ، دوسو تیس اونٹوں میں ماتا کی بیماری سے بچاو کی ویکسین اور علاج

بدھ 21 جنوری 2015 19:00

ٹھٹھہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء ) ڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک اینمل ھسبڈری ٹھٹھ ڈاکٹر صلاع الدین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع سجاول کے علاقے شاہ بندر کے گاوں سونو جت میں اونٹوں میں ماتا کی وبا پھیلنے کی اطلاع پرصوبائی وزیر لائیو اسٹاک جام خان شورو کی ہدایت پر محکمہ لائیواسٹاک کی ٹیم نے متاثرہ گاوں کا دورہ کرکے دوسو تیس اونٹوں میں بیماری سے بچاو کی ویکسین اور علاج کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اونٹوں کو چیچک کے وبا سے بچاو کیلئے دبئی سے مانگی کی دوا بڑی تعداد میں موجود ہے اور متاثرہ اونٹ کے مالک قریبی لائیو اسٹاک کے سینٹر سے رابطہ کریں ان کے اونٹ کا مفت علاج کیا جائیگا ۔