نوشہرہ یوتھ فورم کاسمارٹ آن لائن کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو لوٹنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 21 جنوری 2015 19:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) نوشہرہ یوتھ فورم نے حکومت کے لائسنس شدہ ادارے سمارٹ آن لائن کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو لوٹنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں نوجوانوں سے روزگار کے بہانے پر ہزاروں روپے لوٹ کر فراڈ کیا جا رہاہے ۔ مظاہرہ کی قیادت فورم کے جنرل سیکرٹری خالد محمود نے کی ۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل سمارٹ آن لائن جاب کے نام سے لیاقت آفریدی اور کلیم اللہ نامی افراد نے کاروبار کا آغاز کیا جن کو حکومت نے باقاعدہ لائسنس جاری کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مطلوبہ افراد نے خیبرپختونخوا کے مختلف نوجوانوں کو دھوکہ دے کر 200کروڑ روپ ہڑپ کئے ہیں ان کے اس فراڈ سے 28ہزار لوگ متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

حکومت ہر فرم اور کمپنی سے ٹیکس اور انکم ٹیکس وصول کرتی ہے تو ان فراڈ افراد کی بھی ذمہ دار ی ہو گی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان بے روزگار نوجوانوں کے نقصان کا ازالہ ان مجرموں کو گرفتار کر کے کیا جائے ۔ پولیس کے پاس ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے لیکن مجرم اسلام آباد میں مزے سے گھوم رہے ہیں ۔ حکومت ڈی آئی جی نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کوان افراد کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردے اور اس قسم کے کاروبار کرنے والے افراد کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اور مزید ایسے افراد کو لائسنس جاری نہ کئے جائے۔