شہبازشریف صوبہ میں صحت اورتعلیم کے منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پرجاری رکھے ہوئے ہیں،محمد شاویز خان،

حکومت کی ہنگامی بنیادوں پرجاری خسرہ سے بچاؤمہم میں ہرشخص کواپناکرداراداکرناہوگا،رکن صوبائی اسمبلی

بدھ 21 جنوری 2015 22:25

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) رکن پنجاب اسمبلی محمدشاویزخان نے کہاہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف صوبہ بھرمیں صحت اورتعلیم کے منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پرجاری رکھے ہوئے ہیں پنجاب بھرمیں حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پرجاری خسرہ سے بچاؤمہم میں ہرشخص کواپناکرداراداکرناہوگااس کوکامیاب بناکرہم اپنے بچوں کامستقبل محفوظ بناسکتے ہیں یہی بچے ہمارا کل ہیں ان کی صحت وزندگیوں کاتحفظ پاکستان کی سلامتی کاضامن ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی ایم اے حسن ابدال میں سکول وہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرزتحصیل حسن ابدال کے زیراہتمام حکومت پنجاب کی خسرہ آگاہی کانفرنس2015ء کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیادیگرمقررین میں ڈپٹی ڈی ایچ اواٹک ڈاکٹرسہیل چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال فریحہ تحسین شامل تھے اس موقع پرڈائریکٹرجنرل پنجاب EPIڈاکٹرعبدالرزاق ،ٹی ایم اوساجدخان،ڈاکٹراسداللہ خان،ڈاکٹرشاہدحفیظ،ڈاکٹرنعیم اختر،ڈاکٹر منصورالحق کے علاوہ ایل ایچ ویز،اساتذہ،علماء اورشہریوں کی ایک بڑی تعدادموجودتھی قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرسروونینس ڈاکٹراسداسماعیل نے حکومت پنجاب کی ہنگامی بنیادوں پرجاری کردہ خسرہ سے بچاؤمہم کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیااور بچوں کومہم کے دوران خسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی اہمیت وافادیت پرسیرحاصل گفتگوبھی کی ا نہوں نے اعدادوشمار کے ساتھ اس بات پرزوردیتے ہوئے بتایاکہ تحصیل حسن ابدال میں اس مہم کے دوران تقریباٌ50ہزار8سوبچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جن کی عمر6ماہ سے دس سال کے درمیان ہوگی اس حوالے سے ہماری موبائل ٹیمیں تمام یونین کونسلوں میں باقاعدہ کیمپ لگائیں گی جس کیلئے علمائے کرام کے تعاون سے مساجدمیں اعلانات بھی کرائے جائیں گے جبکہ لیڈیزہیلتھ ورکرز گھرگھرجاکراس حوالے سے والدین کوآگاہ بھی کریں گی ڈاکٹراسدنے اس سلسلہ میں علماء،اساتذہ،مقامی انتظامیہ،سیاسی شخصیات اورمیڈیاکے کردارکو بنیادی حیثیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ طبقہ خصوصاٌ میڈیاعوامی شعورکی بیداری میں کلیدی کرداراداکرتاہے لہٰذامعاشرے کاہر طبقہ اس مہم میں ذاتی دلچسپی لیکراسے کامیاب بنانے میں اپناقومی فریضہ اداکرے تاکہ اپنے بچوں کواس جان لیوابیماری سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :