اسلام آباد،حکمرانوں کی ناک کے نیچے ڈاکٹرز عوام کی جانوں سے کھیلنے لگ گئے،

پمز ہسپتال کی گائنی ڈاکٹرز نے دوران زچگی آپریشن کے حالات خاتون کے پیٹ میں اوزارچھوڑ دئیے ، شعبہ گائنی کی سربراہ ڈاکٹر بتول کا جرم سے صریحاً انکار

بدھ 21 جنوری 2015 23:27

اسلام آباد،حکمرانوں کی ناک کے نیچے ڈاکٹرز عوام کی جانوں سے کھیلنے لگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) وفاقی دارالحکومت میں حکمرانوں کی ناک کے نیچے ڈاکٹرز عوام کی جانوں سے کھیلنے لگ گئے‘ پمز ہسپتال کی گائنی ڈاکٹرز نے خواتین کی دوران زچگی آپریشن کے حالات پیٹ میں اوزار چھوڑنا معمول بنالیا‘ سینکڑوں خواتین کی زندگیاں خطرہ میں پڑ گئیں جبکہ شعبہ گائنی کی سربراہ ڈاکٹر بتول نے جرم سے صریحاً انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضہ نے فیملی پلاننگ کرارکھی تھی جس کے باعث آپریشن کے بعد اس کو دقت کا سامنا ہے جیسے ہم دوسرا اپریشن کرکے دور کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں ایک مریضہ جس کا نام (ر) کو پمز ہسپتال لایا گیا جس کا ڈیلوری کیس 31 اکتوبر 2014 ء کو ڈیلوی کیس بڑے آپریشن کے ذریعے ہوا لیکن آپریشن کے چند روز بعد ہی مریضہ کو پیٹ میں درد محسوس ہوا جس کے باعث اسے خون اور پس آنا شروع ہوگئی جس پر پریشان ہوکر مریضہ رشتہ داروں نے اس کا الٹرا ساؤنڈ کرادیا تو معلوم ہوا کہ آپریشن کے اوزار اس کے پیٹ میں ہی رہ گئے ہیں جس کے باعث اس کو انفیکشن ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا اس کو آپریشن کے بعد ہی نکالا جاسکتا ہے اس سلسلے میں مریضہ کو دوبارہ پمز لایا گیا جو کہ اب پھر کافی دنوں سے انہی ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر ہے جبکہ ڈاکٹر مسلسل مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کیس کے حوالے سے جب ”آن لائن“ نے مریضہ کے رشتہ داروں سے استفسار کیا تو انہوں نے تفصیلات بتائیں کہ ڈیلوری کیس کے دوران غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور جسم کے اندر رہ جانے والے آلات کے باعث مریضہ شدید کرب میں مبتلا ہے۔

اس سلسلے میں جب آن لائن نے گائنی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر بتول سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریضہ کو کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے صرف اس کے ڈیلوری کے بعد فیملی پلاننگ کروالی تھی جس کے باعث اسے مسئلہ درپیش ہے۔ آپریشن کرکے یہ مسئلہ حل کرلیں گے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں حکرمانوں کی ناک کے نیچے آئے روز پولی کلینک اور پمز میں کیس آتے ہیں جبکہ بچے بھی اغواء ہونے کی اطلاعات ملتی ہیں اور کئی خواتین کے ساتھ اس طرح کی غفلت کا مظاہرہ ہوچکا ہے عوام حکومت سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :