اگلے 15 سالوں میں غربت میں اتنے بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی کہ انسانی تاریخ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی ‘ گیٹس فاؤنڈیشن

پولیو کو سب سے پہلے ختم ہونا ہے ‘پولیو سب سے زیادہ کیسز پاکستان میں رپورٹ ہو رہے ہیں

جمعرات 22 جنوری 2015 17:12

اگلے 15 سالوں میں غربت میں اتنے بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی کہ انسانی ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) گیٹس فاوٴنڈیشن نے کہاہے کہ اگلے 15 سالوں میں غربت میں اتنے بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی کہ ’انسانی تاریخ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی‘میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے ایک خط میں دنیا کے سب سے بڑی امدادی ادارے گیٹس فاوٴنڈیشن کے اہداف بیان کیے ہیں۔خط میں توقع ظاہر کی گئی کہ عالمی صحت اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ افریقہ کو درآمد پر منحصر نہ ہونے کے ہدف کو پانے کیلئے بڑی کامیابی کی ضرورت ہے۔

گیٹس فاوٴنڈیشن کے اہداف میں پولیو سمیت چار امراض کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غربت، مرض اور بھوک میں کمی شامل ہیں۔پولیو کے بارے میں گیٹس فاوٴنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کو سب سے پہلے ختم ہونا ہے انہوں نے کہاکہ افریقہ میں گذشتہ چھ ماہ میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

پولیو سب سے زیادہ کیسز پاکستان میں رپورٹ ہو رہے ہیں اور حکومت پاکستان یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان واحد ملک رہ گیا اس لیے اس کی ساری توجہ اس پر مرکوز ہے اور وہ پوری کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ چونکہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تین سال تک کوئی کیس سامنے نہ آئے اس لیے پولیو کا خاتمہ 2018 تک یا ایک دو سال بعد ہو گا۔گیٹس فاوٴنڈیشن نے ملیریا کے بارے میں کہا کہ اس بیماری کا خاتمہ اگلے 15 سالوں تک ممکن نہیں ۔ملینڈا گیٹس نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر نہیں کیا جاتا لیکن یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :