صوبائی حکومت تحصیل مٹہ سوات کے عوام کو طبی و تعلیمی سہولیات کے ساتھ زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے،صوبائی وزیر محمود خان

جمعرات 22 جنوری 2015 19:19

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تحصیل مٹہ سوات کے عوام کو طبی و تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے حلقہ پی کے ۔84مٹہ سوات کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی سکیموں پر عملی طور پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہیں ۔

تحصیل مٹہ ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ سوات میں ادویات اور دیگر جدیدآلات کی فراہمی، مٹہ ٹوفاضل بانڈہ سڑک ، تعلیمی و طبی اداروں کی بحالی اور اپ گریڈیشن ، سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر وغیرہ منصوبے شامل ہیں اور ان کی تکمیل سے سابقہ محرومیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوشحالی اور ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پشاورمیں تحصیل مٹہ سوات کے معززین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد نے صوبائی وزیر کو تحصیل ہسپتال مٹہ اور دیگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے وفد سے کہا کہ اُنہوں نے ضلع سوات سمیت تحصیل مٹہ کی ہسپتالوں کوتمام طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے تفصیلی بات چیت کی اور صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر محکمہ صحت کے ذمہ دار حکام کو تحصیل مٹہ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات میں تمام سہولیات کی فراہمی کے بارے میں ہدایت جاری کی ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کی قیادت میں صوبے کے دور دراز پسماندہ اور ماضی میں نظرانداز کئے گئے علاقوں کو ترجیہی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو بھی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم ہوں ۔ وفد نے مسائل و مشکلات میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :