سکھر ضلع میں پولیو سے بچاؤ قطرے نہ پلانے والے والدین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت

جمعرات 22 جنوری 2015 20:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر -۱ سکھر عبدالغفار سومرو نے کہا ہے کہ سکھر ضلع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پولیو کے خاتمے کیلئے سفری پوائنٹس پر پولیس کی مدد سے گاڑیوں کو روکنے اور بچوں کو اتار کر قطرے پلانے کاسلسلہ شروع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر -۱ سکھر عبدالغفار سومرو نے اپنے ٓافس میں پولیو مہم کے سلسلے میں بلائے جانے والے ایک اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے تمام پولیو سپروائیزرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے تمام والدین کی فہرستیں تیار کر کہ ان کے ٓافس میں جمع کرائیں اور اپنی ذمہ داری کو ایمان داری سے پورا کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے واضح کیا کہ اس قومی مقصد کے حصول میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اے ڈی سی 1 نے مزید کہا کہ یو سی میڈیکل افسر فیلڈ ٹیموں کو وقت کا پابند بنائیں اور جو ٹیمیں کمزور ہیں ان کی مدد کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کو قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔

انھوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض اور قومی چیلنج ہے ،ہم سب کو ملکر اس موذی مرض سے چٹھکارہ حاصل کرنا ہوگا جس کے لئے سخت محنت اور اتحاد کی ضرورت ہے، اجلاس کے دوران تمام تحصیل سپروائزرس نے اپنے علاقوں میں پولیو مہم کی کارکردگی اور در پیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :