کراچی: ایئرپورٹ ہوٹل میں خواتین کی اموات طبعی تھیں، پولیس
جمعرات 22 جنوری 2015 21:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء) کراچی میں پی آئی اے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں دو مسافر خواتین پراسرار طور پر مردہ پائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں مسافر خواتین اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کل جدہ سے کراچی پہنچی تھیں، ان خواتین کو لاہور اور پشاور روانہ ہونا تھا، ایئرپورٹ ہوٹل میں جاں بحق ایک خاتون کی شناخت گل حسینی افروز کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے۔
دوسری خاتون اختر ممتاز بی بی کا تعلق لاہور سے ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون گل حسینی افروز کی عمر 70 سال ہے جبکہ ساہیوال کی دوسری خاتون اختر بی بی کی عمر 45 سال ہے جو وہیل چیئر پر تھیں، جنہیں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔(جاری ہے)
دونوں خواتین کی طبعی موت ہوئی اور دونوں خواتین لواحقین کے ساتھ تھیں۔
اِن میں سے ایک خاتون طبعیت کی خرابی کے باعث جدہ کے اسپتال میں بھی رہی تھیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی گل حسینی افروز کی لاش کو پی کے 304 سے لاہور منتقل کرنے کا انتظام کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے آبائی علاقے پشاور منتقل کیا جائے گا، جبکہ دوسری خاتون کی لاش بھجوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.