Live Updates

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کا پولیو سمیت 9 بیماریوں کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان،

فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں ”صحت کا اتحاد “ کے نام سے مہم شروع کی جائے گی

جمعرات 22 جنوری 2015 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے پولیو سمیت 9 بیماریوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کرلیا ہے ۔فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں 9 بیماریوں کے خلاف مہم چلائی جائے گی ۔یہ فیصلہ جمعرات کے روز پشاور میں جاری ایپکس کمیٹی کے اجلاس گورنر خیبر پختونخواہ ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور گورکمانڈر کی موجودگی میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مہم کا نام ”صحت کا اتحاد “ رکھا گیا ہے ۔ابتدائی تجاویز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دے دی گئیں ہیں ۔یہ مہم فروری سے مئی کے درمیان شروع کی جائے گی ۔صوبائی وزیر صحت شہرام خان کے مطابق صوبے میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) مل کر پولیو مہم سمیت9 بیماریوں کے خلاف مہم چلائے گی اور صوبے میں عوام کو صحت کے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائیگا۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات