نیئر حسین بخاری ‘ راجہ ظفر الحق اور اعتزازاحسن کا شاہ عبد اللہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 23 جنوری 2015 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء)چیئرمین سینیٹ سید نیئرحسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابرعلی بلوچ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دیرینہ اورمخلص دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ان کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سینیٹ میں قائد ایوان ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔