لال مسجد آپریشن، پولی کلینک تاحال بند، پمز کی او پی ڈی کو کھول دیا گیا۔آپریشن کے دوران پولی کلینک میں 94مریض لائے گئے جن میں جامعہ حفصہ کی 64طالبات بھی شامل ہیں

جمعرات 12 جولائی 2007 20:57

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی 2007) لال مسجد کے خلاف آپریشن سائلنس کے باعث فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہاسپیٹل پولی کلینک جمعرات کے روز بھی مکمل طور پر بند رہا جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز ہسپتال) کی او پی ڈی کو کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کے مردہ خانے میں طالب حسین نامی شخص سمیت دو نامعلوم افراد کی لاشیں پڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

پمز ہسپتال کا شعبہ بیرونی مریضاں جمعرات کے روز عام مریضوں کیلئے کھول دیا گیا ہے دو روز او پی ڈی بند رہنے کے باعث گزشتہ روز وہاں عام مریضوں کی تعداد کافی زیادہ رہی۔ پولی کلینک سیل ہونے کے باعث میڈیا کیلئے بھی مکمل طور پر بند تھا۔ پولی کلینک ہاسپٹل میں گزشتہ روز آپریشن کے دوران 94 زخمی علاج معالجے کے لئے لائے گئے جن میں 64 لال مسجد کیطالبات بھی شامل ہیں ۔ پولی کلینک میں چھ زخمیوں کی اموات واقع ہوئیں۔ دس زخمیوں کے مختلف اعضا ء کے آپریشن کئے گئے۔ 29 افراد ایسے تھے جو فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ ہسپتال میں 8 زخمی ابھی تک زیر علاج ہیں۔