ٹھٹھہ و سجاول اضلاع کیصحت مراکز میں پی پی ایچ آئی کی خدمات قابل تعریف ہے،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی سندھ

جمعہ 23 جنوری 2015 16:38

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء ) سابق چیف سیکریٹری و چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی سندھ کے متام اضلاع میں بنیادی صحت مراکز، ماں اور بچہ کے صحت مراکز اور ڈسپینسریز میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں ٹھٹھہ و سجاول اضلاع میں موجود صحت مراکز میں بھی پی پی ایچ آئی کی خدمات قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع کے پسماندہ علاقوں بلخصوص کوہسانی اور ساحلی پٹی میں مزید بنیادی صحت مراکز اور ماں اور بچہ کے صحت مراکز قائم کئے جائیں گے تاکہ یہاں کے عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجو شہر میں ماں اور بچہ کے صحت مرکز کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمن بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی سندھ لالا فضل الرحمان نے تقریب سے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجو شہر کے عوام میں ماں اور بچہ کے صحت اور طبی سہولیات کے متعلق جوش اور شعور دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور یقینن یہ ماں اور بچہ صحت مرکز تمام احسن طریقے سے گجو میں چلے گا کیونکہ یہاں کی کمیونٹی میں بہت ہی زیادہ جوش و جذبہ ہے۔ چیئرمن پی پی ایچ آئی سندھ لالا فضل الرحمان نے مزید کہا ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر کی جانب سے ٹراما سینٹر کے قیام اور فعال بنانے کیلئے تعلون کے متعلق کہا گیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے جگہہ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اس حوالے سے ہم وزیر اعلی سندھ اور اعلی حکام سے بات کریں گے اور جو کچھ بھی ٹراما سینٹر کو فعال بنانے کیلئے ہو سکے گا بلکل کوششیں لیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے روڈ حادثات کے باعث درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے بھی گجو میں ڈسپینری یا جدید فرسٹ ایڈ سینٹر بھی قائم کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی کے بنیادی صحت مراکز میں کام کرنے اولے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور عملہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خوش اصلوبی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سرانجام دیں۔

قبل ازیں چیف ایگزیکیوٹو آفیسر پی پی ایچ آئی سندھ ریاض احمد میمن نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی جانب اپنی مختص بجیٹ میں سے بچت کرکے سندھ کیمختلف بنیادی صحت مراکز میں ایمبولینسیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں غریب اور تکلیف زدہ عوام کیلئے سندھ کے مح?لف اضلاع میں میڈیکل اسٹورز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی ایچ آئی سندھ کی جانب سے ماں اور بچہ کا یہ صحت مرکز 65واں صحت مرکز ہے اور ہم اس سال کے اندر 100 سے زائد ایسے بنیادی صحت مراکز مختلف اضلاع میں قائم کئے جاء?ں گے۔

ڈائریکٹر بورڈ پی پی ایچ آئی پروفیسر نگہت شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اکثر ڈلیوری کے دوران ماں اور بچے کی اموات کے کئی اسباب ہیں ان میں ایک سب سے بڑا سبب بچیوں کی کم عمری میں شادی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال ہزار خواتیں میں سے تقریبن 73 خواتین ڈلیوری کے دوران موت کا باعث بنتی ہیں اور 76 فیصد خواتین ناتجربہ کار مڈ وائف اور ڈلیوری کے دوران بلیڈنگ کی وجہ سے موت کا شکار ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے پی پی ایچ آئی ماں اور بچے کا مراکز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کی صحت کیلئے کوششیں لے رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر اور ڈپٹی کمشنر سجاول زبیر احمد چنہ، ڈسٹرکیٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ٹھٹھہ عبدالغفار سرھیو، حسن علی میمن و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر داؤد ہیلایو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جعفر حسین پنہور، ڈی ایس پی ساکرو اقبال جمانی و دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :