مضر صحت گوشت کی فروخت کیخلاف ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 23 جنوری 2015 17:48

مضر صحت گوشت کی فروخت کیخلاف ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء)محکمہ لائیو سٹاک نے غیر معیاری ‘مضر صحت اور پانی ملے گوشت کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایس ایم ایس سروس کا آغاز کرنا شروع کردیا ہے تمام اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک غیر معیاری گوشت فروخت کرنیوالوں کی اطلاع کیلئے 9211 کے نام سے ایس ایم ایس سروس شروع کررہی ہے جبکہ 080009211 کے نام سے فری ہیلپ لائن بھی شروع کردی گئی ہے لوگ غیر معیاری گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف بذریعہ ایس ایم ایس یا پھر ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دے سکتے ہیں