اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ملک کے بچے پولیو کا شکار ہیں،ایاز لطیف پلیجو ،

کرپٹ حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے، بیروزگار نواجوان خودکشیاں کررہے ہیں، ہر طرف تباہی کا عالم ہے، صدر قومی عوامی تحریک

جمعہ 23 جنوری 2015 18:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کی وجہ سے واحد متاثر ملک ہے۔ اربوں روپے پولیو پر خرچ کئے جاتے رہے ہیں مگر آج تک ملک کے بچے پولیو کا شکار ہیں، حکمراں ملک کے عوام کو پولیو جیسی ہزاوں بیماریاں دے چکے ہیں ملک کا عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے اب تنگ آ چکا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ صوبے میں حکمرانی ایک خواب بن چکی ہے، بھوک، بیروزگاری، بدامنی، کرپشن اور اداروں کی تباہی میرٹ کا نہ ہونا، ہر طرف تباہی کا عالم ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے عوام کے درد کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں، سندھ کے نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کے شہر دہشتگردوں اور دیھایت گاؤں ڈاکؤں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

دیہایت اور گاؤں میں انسانوں کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، صحت کا محقمہ خود بیمار ہے جس کو کرپشن کی بیماری نے ختم کر دیا ہے پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کی بازار لگا رکھی ہے، بلدیات، صحت، روینیو، لائیواسٹاک، رلیف ، تعلیم سمیت سب محکموں میں سے وزراء جب چاہیں پیسے نکلوا کر اپنے محل بنوا سکتے ہیں ۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ لاقانونیت کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے۔

گنے کا ایک سؤ بیاسی روپے ریٹ نہ ملنے پر آبادگاراحتجاج کر رہے ہیں، ان سب مسائل کے باوجود سندھ حکومت کو حکومت کرنے کا کوئی بھی آئینی، قانونی، اخلاقی حق نہی ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے فوٹو سیکشن، بیان، بازی آپس میں اقتدار کی جنگ، کرپشن کرنے کی بجائے سندھ کے عوام کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :