بلوچستان ،خیبر پختونخوا کی ثقافت ،مسائل ایک جیسے ہیں ،دونوں صوبوں کے عوام احساس محرومی کے مسائل میں پس رہے ہیں، مظفر سید ایڈووکیٹ،تحریک انصاف کیساتھ خیبر پختونخوا میں ایشوز کی بنیاد پر اتحادقائم ہے تعلیم ، صحت کی سہولیات عام کرنا ،بیروزگاری کا خاتمہ ترجیح ہے ،وزیر خزانہ خیبرپختونخوا
جمعہ 23 جنوری 2015 19:06
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور مسائل ایک جیسے ہیں دونوں صوبوں کے عوام احساس محرومی کے مسائل میں پس رہے ہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں مرکزی حکومت اس حوالے سے تاجروں ،زمینداروں اور عوام کے مسائل کو حل کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سرکی روڈ پر خیبربینک کی تیسری برانچ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت اور کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں کیا اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ اور دیگررہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہہ میڈیا کی وجہ سے عوام کی آواز ارباب اختیار تک پہنچتی ہے بلوچستان کے عوام اور تاجروں سے ملکر اطمینان محسوس ہوا ہے کیونکہ یہاں عوامی ماحول ہے بلوچستان اور خیبرپختونخواکے وسائل پانی ، بجلی ،گیس ،معدنیات ،جنگلات پر دونوں صوبوں کو منافع دیا جارہا ہے اور نہ ہونے کے برابر ہے اور مقامی لوگوں کو جو رسپانس دیا جارہا ہے وہ کم ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.