Live Updates

وزیراعلی شہباز شریف کے گڈگورننس اور میرٹ کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا جائے گا ، ہارون احمد سلطان بخاری

جمعہ 23 جنوری 2015 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) پنجاب کے وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کے گڈگورننس اور میرٹ کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا جائے گا ۔حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام محکمے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محکمے کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اورجنوری سے مارچ کے دوران پولیو وائرس ایکٹو ہو جاتا ہے اسلئے جنوری سے مارچ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں بھی تمام اضلاع کی انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب گرین روڈ کے تحت صوبے میں کل 10426 کلو میٹر سڑکیں مرمت اور تعمیر کی جائیں گی جبکہ 73619 کلو میٹر سڑکیں مختلف اضلاع میں تعمیر ومرمت کی جائیں گی ۔ صوبے میں دس فٹ چوڑی سڑکوں کو بارہ فٹ چوڑا کیا جائے گا اور مستقبل میں تعمیر ہونے والی تمام سڑکیں بارہ فٹ چوڑی ہوں گی۔

ا نہوں نے بتایا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بقا پر اس سال ریکوری کو مزید بڑھایا جائے گا اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے بارے میں عدم تعاون کرنے والے پٹواریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گااور عوام کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لئے پٹورای سے تحصیلدارکی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :