ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران 25 جنوری کو شہر بھر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگادی،

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ڈی سی او پشاور ظہیر اسلام

جمعہ 23 جنوری 2015 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران 25 جنوری کو شہر بھر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں 25 جنوری بروز اتوار کو موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈی سی او پشاور ظہیر اسلام کے مطابق موٹرسائیکل چلانے پر پابندی انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی خدشات کی بنا پر عائد کی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ پشاور میں پولیو مہم کے دوران کئی بار پولیو ٹیموں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس دوران کئی رضا کار اور اہلکار جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :