الخیرٹرسٹ العالمی کی تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب صاحب کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا

ہفتہ 24 جنوری 2015 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) الخیرٹرسٹ العالمی کے چیئرمین حاجی محمد ادریس ، معاون چیئرمین محمد طاہر انصاری اور انفارمیشن سیکرٹری مشتاق الرحمان زاہد نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب صاحب کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دعوت وتبلیغ کے لئے وقف کررکھی ہے اللہ تعالیٰ تعالیٰ انہیں صحت عاجلہ کاملہ مستمرہ نصیب فرمائے۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ کے رہنماؤں نے پوری امت مسلمہ سے خصوصی اپیل کی کہ وہ حاجی عبد الوہاب صاحب کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔